این استفہامیہ اور این شرطیہ میں فرق

این استفہامیہ اور این شرطیہ میں فرق

این شرطیہ اور این استفہامیہ میں فرق

جب عربی کتابوں میں طلباء کی نظر سے لفظ این کا گزر ہوتا ہے تو ایک کشمکش کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے کہ یہ این شرطیہ ہے یا استفہامیہ اسی وجہ سے ہم نے این شرطیہ اور استفہامیہ کے درمیان فرق کو بیان کیا ہے جس سے ان دونوں کے درمیان امتیاز کرنے میں مدد ملے گی

این شرطیہ: این دو جملوں پر داخل ہوتا ہے اور فعل مضارع کو جزم دیتا ہے اس کا ترجمہ جہاں، جس جگہ، وغیرہ کے ساتھ ہوتا ہے۔ جیسے أیْنَ تَجْلِسْ اَجْلِسْ تو جہاں یا جس جگہ بیٹھےگا میں بھی بیٹھوں گا

این استفہامیہ: این استفہامیہ ایک ہی جملے پر آتا ہے اور فعل مضارع کو جزم نہیں دیتا ہے۔اس کا ترجمہ لفظ کہاں، اور کس جگہ وغیرہ سے ہوتا ہے۔ جیسے أیْنَ تَذْهَبُوْنَ تم کہاں جا رہے ہو أیْنَ جَلَسْتَ تو کس جگہ بیٹھا مِنْ أَیْنَ أَنْتَ تم کہاں کے ہو یا تم کہاں سے ہو

فن بلاغت میں این کے ذریعہ مکان کی تعین مطلوب ہوتی ہے۔

Related Articles