Headlines
Loading...
لفظ قط کی صرفی تحقیق

لفظ قط کی صرفی تحقیق

لفظ قط کی صرفی تحقیق

لفظ قط کی تحقیق

قط بسكون الطاء اسکی دو حالتیں ہیں پہلی یہ کہ یہ مضاف ہوکر استعمال ہوتا ہے حسب کے معنی میں جیسے قط زيد حنان

تركيب:- قط بمعنى حسب مضاف زيد مضاف إليه پھر بترکیب اضافی مبتدأ حنان خبر کبھی ضمير متكلم اس کے بعد آ جاتی ہے تو اس پر نون وقایہ داخل ہوتا ہے کبھی نہیں ہوتا ہے اور کبھی اس پر فا آ جاتا ہے جیسے قطني کلمة شر جیسے قطي كلمة شر جیسے فقط

دوسری حالت یہ ہے کہ یہ اسمِ فعل بمعنى يكفي استعمال ہوتا ہے جیسے قط خليل زهرة قط بمعنى يكفي مضاف خليل مضاف إليه بعده اسم فعل زهرة فاعله اور یہ مضاف ہوکر ہی استعمال ہوتا ہے کبھی اسکی بھی اضافت ہو جاتی ہے یا متکلم کی طرف اُس وقت نون وقایہ لانا واجب ہے جیسے قطني زهرة

دوسری حالت قط طا پر تشدید جب ہوگی تو یہ ظرف زمان ماضی منفی کی تاکید کے لیئے ہوگا مبني بر ضم ہوگا حالت نصب میں مفعول فيه ہوگا جیسے ما رأيت اخي قط اور لا اكتب قط نہیں کہ سکتے کیونکہ یہ صرف ماضی کے لیئے استعمال ہوتا ہے اور کبھی یہ بغير نفي کے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے حدیث میں آیا ہے توضأ ثلاثا قط

اسے بھی پڑھے! مشکل صیغوں کی صرفی تحقیق