جار مجرور سے مل کر نائب الفاعل بن سکتا ہے یا نہیں
سوال:-
کیا جار مجرور ترکیب میں نائب الفاعل بن سکتے ہے یا نہیں؟
جواب:-
جار مجرور ترکیب میں نائب الفاعل بن سکتے جیسے کہ تفسیر بیضاوی میں
غیر المغضوب علیھم
کے تحت
علیھم
کو محل رفع میں
المغضوب
کا نائب الفاعل بنایا گیا ہے۔
لیکن جار مجرور کے نائب الفاعل بننے کے تعلق سے تین مذاھب ہیں۔
پہلا مذھب:
جار مجرور کا مجموعہ نائب الفاعل ہوگا
پہلے مذھب پر اعتراض:
جار مجرور کے مجموعہ کو نائب الفاعل کیسے بنا سکتے ہیں جب کہ جار اپنے مجرور کے ساتھ اسم تو نہیں ہوتا جب کہ نائب الفاعل کا اسم ہونا ضروری ہے؟
جواب:
اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ جب نائب الفاعل جار مجرور کا مجموعہ بنایا جائے تو یہ ایسے ہی ہوگا جیسے مبتدا کی خبر ظرف ہو تو اس میں جار مجرور کے مجموعہ کا اعتبار کیا جاتا ایک مذھب کے مطابق تو ایسے ہی نائب الفاعل بنانے میں بھی جار مجرور کے مجموعہ کا اعتبار کیا جائے گا۔
سوال:
خبر بنانے میں جار مجرور کے مجموعہ کا اعتبار کیوں کیا گیا ؟
جواب:
خبر بنانے میں جار مجرور کے مجموعہ کا اعتبار اس وجہ سے کیا کہ جار مجرور کا مجموعہ اس عامل کی جگہ واقع ہوا ہے جو بصریوں کے نزدیک فعل جب کہ کوفیوں کے نزدیک شبہ فعل ہے تو فعل یا شبہ فعل کی جگہ جار اور مجرور دونوں ہیں تو اس لیے ان کے مجموعہ کا اعتبار کیا گیا ہے۔
دوسرا مذھب:
صرف مجرور نائب الفاعل ہوگا ناکہ جار مجرور کا مجموعہ
اس صورت میں سابقہ اعتراض سے بھی بچت ہو جائے گی۔
سوال:
آپ نے پیچھے ذکر کیا کہ ایک مذھب کے مطابق جار مجرور کے مجموعہ کا اعتبار کیا جائے گا خبر بنانے میں تو سوال یہ ہے کہ کیا خبر بنانے میں اور بھی مذھب ہیں ؟
جواب:
ظرف یعنی جار مجرور اور مفعول فیہ کے خبر بننے میں تین مذھب ہیں عامل کے لفظوں میں مذکور نہ کی صورت میں۔
پہلی صورت:
صرف وہ فعل یا شبہ فعل خبر ہوں گے جو فعل یا شبہ فعل مقدر ہیں نا کہ جو فعل یا شبہ فعل کے قائم مقام یعنی ظرف۔
دوسری صورت:
صرف قائم مقام یعنی ظرف خبر ہوگی نا کہ فعل یا شبہ فعل مقدر۔
تیسری صورت:
فعل یا شبہ فعل مقدر اور ان کے قائم مقام یعنی ظرف دونوں کا مجموعہ خبر ہوگی۔
تیسرا مذھب:
امام فراء کے نزدیک صرف جار نائب الفاعل ہے ناکہ مجرور۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں