Headlines
Loading...
اسم جامد سے جمع مذکر سالم بنانے کے شرائط

اسم جامد سے جمع مذکر سالم بنانے کے شرائط

اسم جامد سے جمع مذکر سالم بنانے کی شرائط

اسم جامد سے جمع مذکر سالم بنانے کے شرائط

(1) : علم ہو لہذا رجل سے جمع مذکر سالم رجلون نہیں بنا سکتے کیوں کہ یہ علم نہیں

(2) : مذکر ہو لہذا لفظ زینب کی جمع مذکر سالم زینبون نہیں بناسکتے کیونکہ یہ مونث کا علم ہے

(3): عاقل کا مذکر علم ہو لاحق سے لاحقون جمع مذکر سالم نہیں بناسکتے، لاحق اگرچہ ایک گھوڑے کا علم ہے لیکن عاقل نہیں

(4) : تاء تانیث سے خالی ہو لہذا طلحة کی جمع مذکر سالم طلحتون نہیں بناسکتے

کوفیین کے نزدیک گول تاء کو حذف کرنے کے بعد جمع مذکر سالم بنائی جاسکتی ہے

(5) : علم مرکب نا ہو لہذا سیبویہ کی جمع مذکر سالم سیبویھون نہیں بنا سکتے

بعض نحویوں کے نزدیک یہ جمع بھی جائز ہے اور بعض نحوی حضرات اول جز سے جمع مذکر سالم بنانے کے قائل ہیں یعنی سیبویہ سے سیبون

فائدہ: ایسا علم جو ترکیب اضافی کی صورت میں ہو تو اسکے اول جز کے ساتھ واو لگا کر اور نون بسبب اضافت گرا کر جمع مذکر سالم بناسکتے ہیں جیسے عبد اللہ سے عبدو اللہ

شرح ابن عقیل حاشیہ خضری