جمع مکسر کی اقسام
جمع مکسر کی دو اقسام ہیں عاقل اور غیر عاقل
عاقل عربی میں تین اجناس کے لیے استعمال ہوتا ہے: انسان۔ جن۔ فرشتے
اگر جمع مکسر عاقل ہو تو اس کے ساتھ مذکر اور مؤنث دونوں کا معاملہ کیا جاسکتا ہے مثلاً رُسُل رَسُول کی جمع ہے اور جمع مکسر ہے تو آپ قَالَ رُسُلُھم (ان کے رسولوں نے) بھی کہ سکتے ہیں اور قَالتْ (قال کی مؤنث) رُسُلُھم بھی کہ سکتے ہیں
اگر جمع مکسر غیر عاقل ہے یعنی انسان جن یا فرشتوں کے علاوہ کسی چیز کا ذکر ہے تو ہمیشہ مؤنث کا معاملہ کیا جائے گا مثلاً ھٰذِہِ کُتُبٌ۔ ھٰذِہِ اَقْلَامٌ
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں