Headlines
Loading...
لولا، اور لو، میں فرق

لولا، اور لو، میں فرق

لو، لولا، میں فرق

لولا: كا مدخول ہمیشہ اسم ہوگا اور لو: کا مدخول ہمیشہ فعل ہوگا۔

لولا: .میں شرط وجود جزاء کے لیے سبب ہوتی ہے اور

لو: میں شرط کی نفی ہوتی ہے، جزاء کی نفی کے لیے یا جزاء کی نفی سبب ہوتی ہے شرط کی نفی کے لیے ۔

لولا: کے جواب میں لام ہو نا ضروری ہے اور

لو: کے جواب میں لام اور فاء دونوں آ سکتے ہیں۔

لو: کے مدخول سے زمانہ ماضی سمجھا جا تا ہے

لولا: کا مدخول زمانہ ماضی سے عاری یعنی خالی ہے، بلکہ اس میں ہمیشگی کا مفہوم پایا جا تا ہے۔

[مأخوذ از: نصاب الصرف 186]

إما، أو، میں فرق

دونوں میں فرق یہ ہے کہ إما: کے ساتھ جس امر کیلئے وہ آیا ہے ، اسی کے لحاظ سے بناۓ کلام شروع ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اس کی تکرار واجب ہے ،

أو: کے ساتھ کلام کا آغاز یقین اور وثوق کی ؟ لحاظ سے ہو کر پھر بعد میں اس کلام پر ابہام یا کوئی دوسری بات طاری ہوتی ہے اس لیے اس کی تکرارنہیں۔ ہوتی۔

[مأخوذ از: نصاب الصرف175]

2 Comments:

Unknown کہا...

ماشاءاللہ بہت خوب اللہ تعالیٰ آپ کو ترقی عطا کرے

Nahw and sarf کہا...

جزاک اللہ خیرا