Headlines
Loading...
صفت مشبہ اور اسم فاعل میں فرق

صفت مشبہ اور اسم فاعل میں فرق

صفت مشبہ اور اسم فاعل میں فرق

صفت مشبہ اور اسم فاعل میں فرق

(١) لفظی فرق:- اسم فاعل کے اوزان متعین ہیں صفت مشبہ کے اوزان متعین نہیں،

(٢) معنوی فرق:- اسم فاعل میں معنی مصدری عارضی ہوتا ہے، صفت مشبہ میں دائمی، جیسے سَامِعٌ یعنی (وقتی طور پر سننے والا) یعنی جب کوئی بول رہا ہو یا آواز آرہی ہو تو سامع ہے اگر دوسرے کی آواز خاموش ہوگئ تو اب اسے سامع نہیں کہا جائے گا کیوںکہ اس کا سننا ختم ہوا عارضی تھا، سَمِیْعٌ (بطور دوام ہمیشہ ہر وقت سننے والا) چاہے کوئی کلام کرے یا نہ کرے یعنی اس کے لئے کسی کلام یا آواز کی ضرورت نہیں،

(٣) بنائی فرق:- اسم فاعل لازم اور متعدی دونوں سے آتا ہے، صفت مشبہ صرف لازم سے آتا ہے اگرچہ اس کا فعل شروع میں متعدی تھا بعد میں لازم کی طرف منتقل کیا گیا،

(٤) عملی فرق:- اسم فاعل کا معمول اسم فاعل پر مقدم ہو سکتا ہے، صفت مشبہ کا معمول صفت مشبہ پر مقدم نہیں ہو سکتاـ