نبی کی صرفی تحقیق و تعلیل
نبی کسے کہتے ہیں:
نبی اس ہستی کو کہتے ہیں جس کو اللہ عزوجل نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے دنیا میں مبعوث فرمایا
صرفی تحقیق:
اسم، صفت مشبہہ، ثلاثی مجرد، واحد مذکر، مہموز اللام یا ناقص واوی، مادہ (ن،ب،ء)(ن،ب،و)باب مہموز اللام ہونے کی صورت میں
فَتَحَ یَفْتَحُ
اور ناقص واوی ہونے کی صورت میں
نَصََر یَنْصُرُ۔
مہموز اللام مان کر تعلیل:
قاعدہ:
جب ہمزہ سے قبل واؤ مدہ زائدہ یا یاء مدہ زائدہ یا یائے تصغیر آ جائے تو ہمزہ کو ما قبل حرف کے ہم جنس کرنا جائز ہے اور بعد ابدال ادغام کرنا واجب ہے۔ جیسے:
خَطِیْئَةٌ
سے
خَطِیْیَةٌ پھر خَطِیَّةٌ،
تو اس قاعدے کے تحت
نَبِيْءٌ
کے ہمزہ کو بھی یاء سے بدل کر ادغام کر دیا تو یہ
نَبِيٌّ
ہو گیا۔
ناقص واوی مان کر تعلیل:
قاعدہ:
ہر وہ واؤ جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں یا کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (یعنی واؤ ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے جیسے
جَيْوِدٌ
سے
جَیِّدٌ
اسی قاعدے کے تحت
نَبِيْوٌ
کے واؤ کو یاء سے بدل کر ادغام کر دیا تو یہ
نَبِيٌّ
ہو گیا۔
1 Comments:
ماشاءاللہ اللہ پاک آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائیں
آمین۔
ایک تبصرہ شائع کریں