مستثنیٰ کا اعراب
تعریف: جس اسم کو بذریعہ کلمہ استثناء کسی اسم کے حکم سے نکال دیا جاۓ اسے اسے مستثنیٰ اور جس اسم کے حکم سے مستثنیٰ کو نکالا گیا ہو اسے مستثنیٰ منہ کہتے ہیں۔
کلمات استثناء: کلمات استثناء گیارہ ہیں۔ اِلّٰا۔غَیْرُ۔ سِوٰی۔ سِوَاء۔ حَاشَا ۔ خَلَا۔ مَا خَلَا۔ عَدَا۔ مَا عَدَا۔ لَیْسَ۔ لَا یَکُوْنُ۔
مستثنیٰ کی اقسام:
مستثنیٰ کی دو قسمیں ہیں۔ ١. مستثنیٰ متصل۔٢. مستثنیٰ منقطع۔
🔸جو مستثنیٰ استثناء سے پہلے مستثنیٰ منہ میں داخل ہو اسے مستثنیٰ متصل کہتے ہیں۔ جیسے۔ جَاءَ القَوْمُ اِلّٰا زَیْداً
🔸جو مستثنیٰ استثناء سے پہلے مستثنیٰ منہ میں داخلنہ ہو اسے مستثنیٰ منقطع کہتے ہیں جیسے۔ جَاءَ القَوْمُ اِلّٰا حِمَاراً
تنبیہ:
🔸جس کلام میں نفی نہی یا استفہام نہ ہو اسے کلام موجب کہتے ہیں۔ جیسے۔ جَاءَ القَوْمُ اِلّٰا زَیْداً
🔸جس کلام میں نفی نہی یا استفہام ہو اسے کلام موجب کہتے ہیں۔ جیسے۔ مَا جَاءَ القَوْمُ اِلّٰا زَیْداً
مستثنیٰ کا اعراب:
١.مستثنیٰ مفرغ۔(وہ مستثنیٰ جس کا مستثنیٰ منہ محذوف ہو)۔ کا اعراب عامل کے مطابق ہوتا ہے جیسے۔
لَا یَرُدُّ القَضَاءَ اِلَّا الدُّعَاءُ
٢. غَیْرُ۔ سِوٰی۔ سِوَاء
کے بعد ہمیشہ اور
حَاشَا
کے بعد عموماً مستثنیٰ مجرور ہوتا ہے۔ جیسے۔
جَاءَ القَوْمُ غَیْرَ زَیْدٍ
٣. مستثنیٰ غیر مفرغ، کلام غیر موجب میں الا کے بعد ہو تو منصوب، اور عامل کے مطابق دونوں طرح آ سکتا ہے۔ جیسے۔ مَا جَاءَ القَوْمُ اِلَّا خَالِداً، یا خَالِدٌ
٤. درج ذیل چار صورتوں میں مستثنیٰ منصوب ہوتا ہے۔
🔹ماخلا، ما عدا، لیس، لا یکون،
کے بعد ہمیشہ۔
خَلَا،عَدَا
کے بعد عموماً منصوب ہوگا۔جیسے۔
جَاءَ القَوْمُ مَا خَلَا بَکْراً،
🔹جب مستثنیٰ منقطع ہو۔جیسے۔ جَاءَ القَوْمُ اِلَّا فَرساً۔
🔹جب مستثنیٰ، مستثنیٰ منہ سے پہلے آ جاۓ۔ جیسے۔ جَاءَ اِلَّا زَیْداً قَوْمٌ
🔹جب مستثنیٰ کلام موجب میں۔ الا کے بعد آۓ۔جیسے۔ جَاءَ القَوْمُ اِلَّا زَیْداً
تنبیہ۔
غیر کو استثناء میں۔ وہی اعراب دیں گےجو الا کے بعد مستثنیٰ کا ہوتا ہے۔
🔹مَا جَاءَ غَیْرُ بَکْرٍ،
مستثنیٰ مفرغ
🔹مَا جَاءَ القَوْمُ غیرَ زیدٍ یا غیرُ زیدٍ
مستثنیٰ غیر مفرغ کلام غیر موجب میں ہے
🔹جَاءَ القَوْمُ غَیْرَ فَرَسٍ
مستثنیٰ منقطع ہے
🔹جَاءَ غَیْرَ زَیْدٍ القَوْمُ
مستثنیٰ، مستثنیٰ منہ سے پہلے ہے
🔹جاء القوم غیرَ زیدٍ
مستثنیٰ کلام موجب میں ہے
2 Comments:
شكريه
ماشاء اللہ بہت مفصل بیان ہے آلا کا ۔ و دیگر حروف استثنیٰ کا لا الہ الا اللہ میں اللہ ہو الا کے بعد مرفوع آ رہا ہے اس کی تفصیل درکار ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں