Headlines
Loading...
منصرف اور غیر منصرف کا بیان

منصرف اور غیر منصرف کا بیان

اسم معرب کی دو قسمیں ہیں منصرف اور غیر منصرف

تعریف۔ جس اسم معرب کے آخر میں تنوین اور کسرہ آتے ہیں اسے منصرف اور جس اسم معرب کے آخر میں تنوین اور کسرہ نہیں آتے اسے غیر منصرف کہتے ہیں۔

درج ذیل اسماء غیر منصرف ہوتے ہیں۔

وہ جمع جو منتہی الجمع کے صیغے پر ہو۔اور اس کے آخر میں تاء نہ ہو۔
وہ اسم جس کے آخر میں الف مقصورہ یا الف ممدودہ ہو۔
وہ اسم عدد جو فعال یا مفعل کے وزن پر ہو۔
وہ علم جو دو اسموں کو بغیر اضافت و اسناد کے ملا کر بنایا گیا ہو۔
وہ علم جس کے آخر میں تاء یا الف نون زائد ہو۔
وہ مؤنث علم یا عجمی علم جو تین حروف سے زائد ہو یا تین ئروف سے زائد تو نہ ہو مگر اس کا درمیانی حرف متحرک ہو
وہ صفت کا صیغہ جو افعل یا فعلان کے وزن پر ہو