Headlines
Loading...
ثلاثة ثلاثة کی نحوی ترکیب

ثلاثة ثلاثة کی نحوی ترکیب

ثلاثةً ثلاثةً کی ترکیب

یہ اسم مشتق کی تأویل میں ہو کر حال بنتا ہے۔

مثلا : دَخَلَ اَلطُّلّٰابُ ثَلٰاثَةً ثَلٰاثَةً پھر اس کی ترکیب دو طرح سے ہو سکتی ہے

ترکیب اول : دَخَلَ فعل ماضی عامل لفظی اَلطُّلّٰابُ اس کا فاعل ذوالحال ثَلٰاثَةً اسم فاعل مُتَرَتِّبِیْنَ کی تاویل میں ہو کر حال،

حال اپنے ذو الحال سے مل کر دَخَلَ فعل کا فاعل ثَلٰاثَةً تاکید لفظی اب فعل، اپنے فاعل، اور تاکید لفظی سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

ترکیب ثانی : دَخَلَ فعل ماضی عامل لفظی اَلطُّلّٰابُ فاعل ذوالحال ثَلٰاثَةً اسم فاعل مُتَرَتِّبِیْنَ کی تاویل میں ہو کر معطوف علیہ

اس کے بعد فَاء یا ثُمَّ حرف عطف محذوف اور ثَلٰاثَةً معطوف، معطوف علیہ اپنے معطوف سے ملکر حال، اور اپنے ذوالحال سے ملکر دَخَلَ فعل کا فاعل، فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

ایسی مزید معلومات کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں۔

Click to join chennel