اسمائے موصولہ خاصہ کا بیان
اسم موصول کی تعریف:
اسم موصول اس اسم کو کہتے ہیں جو اپنے بعد آنے والے جملہ کے واسطے سے کسی معین چیز پر دلالت کرے۔ اس کے بعد واقع ہونے والے جملے کو صلہ “ کہا جاتا
ہے۔ صلہ میں اسم موصول کی طرف لوٹنے والی ایک ضمیر کا ہوناضروری ہوتا ہے۔
اسم موصول کی دو قسمیں ہیں:
1۔اسم موصول خاص 2۔ اسم موصول مشترک
اسم موصول خاص:
اسم موصول خاص وہ ہے کہ کلام کے مقتضی کے مطابق واحد، تثنیہ، جمع،مذکر اور مؤنث ہوتا ہے۔
اسم موصول مشترک:
اسم موصول مشترک وہ ہے جو واحد ، تثنیہ، جمع مذکر اور مؤنث سب کے لیے یکساں آتا ہے۔
اسماے موصولہ خاصہ درج ذیل ہیں:
الذي:
واحد مذکر کے لیے ، خواہ وہ عاقل ہو یا غیر عاقل۔
اللَّدَانِ وَ اللَّدَيْنِ :
تثنیہ مذکر کے لیے۔
اللَّذانِ
حالت رفع کےلیے اور
اللذين
حالت نصب وجر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
الَّذِينَ:
جمع مذکر عاقل کے لیے، یہ اعراب کی تینوں حالتوں میں یکساں استعمال ہوتا ہے۔
أَلَّتى:
واحد مونث کے لیے ، خواہ وہ عاقل ہو یا غیر عاقل۔
اللَّاتِي ، اللواتي، اللَّاتِي ، اللَّاءِ:
جمع مؤنث کے لیے۔
الأولى:
جمع مذكر و مؤنث عاقل و غیر عاقل سب کے لیے ۔ جیسے
جَاءَ التَّلَامِيدُ الْأُولى ذَهَبُوْا، جَاءَتِ التَّلْمِيذَاتُ الْأُولى ذَهَبْنَ أَقْرَأْ مِنَ الْكُتُبِ الْأُولى تَنْفَعُ
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں