Headlines
Loading...
ذا اور ذو میں فرق

ذا اور ذو میں فرق

ذا اور ذو میں فرق

ذا: یہ عاقل اور غیر عاقل دونوں کے لیے آتا ہے، یہ اس وقت اسم موصول ہوتا ہے جب مَنْ یا ما استفہامیہ کے بعد آئے اور اشارہ کے لیے نہ ہو۔ اور نہ ہی ان میں سے کسی کے ساتھ مرتب ہو۔ جیسے مَنْ ذَا لَقِيْتَ کون ہے جس سے تو نے ملاقات کی؟ وَ مَا ذَا فَعَلْتَ تونے کیا کیا؟

ذو: یہ بنی طے کی زبان میں الَّذِي کے معنی میں اسم موصول ہوتا ہے ، عاقل اور غیر عاقل دونوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہر حالت میں واو پر مبنی ہوتا ہے اور واحد، تثنیہ، جمع سب کے لیے یکساں استعمال ہوتا ہے۔ جیسے عربی شاعر سنان طائی" کا درج ذیل شعر:

فَإِنَّ الْمَاءَ مَـاءُ أَبِيْ وَجَدِيْ وَ

بِئرِي ذُوْ حَفَرْتُ وَ ذُوْ طَوَيْتُ