Headlines
Loading...
فعل کو مذکر و مؤنث لانے کی صورتیں

فعل کو مذکر و مؤنث لانے کی صورتیں

فعل کے مذکر و مؤنث لانے کی صورتیں

فعل کو مذکر لانے کی وجوبی صورتیں:

🔹فاعل مذکر ہو جیسے۔ قَامَ التِّلْمِيْذُ

🔹فاعل مؤنث ہو مگر فعل و فاعل کے درمیان اِلَّا کے ذریعے فاصلہ ہو جیسے۔ مَا نَجَحَ اِلَّا زَیْنَب

فعل کو مؤنث لانے کی وجوبی صورتیں:

🔹فاعل مؤنث حقیقی اسم ظاہر ہو۔ اور فعل سے متصل ہو جیسے۔ فَازَتِ التِّلْمِیْذَةُ

🔹فاعل مؤنث حقیقی یا غیر حقیقی کی ضمیر ہو جیسے۔ الفَتَاةُ نَجَحَتْ، الشَّمْسُ طَلَعَتْ

🔹فاعل ایسی ضمیر ہو جس کا مرجع جمع مؤنث سالم، جمع مکسر مؤنث، یا جمع مکسر مذکر غیر عاقل ہو جیسے۔ التِّلْمِیْذَاتُ/النِّسَاءُ/الجِبَالُ جَاءَتْ

فعل کے مذکر، مؤنث ہونے کی جوازی صورتیں:

🔹فاعل مؤنث غیر حقیقی اسم ظاہر ہو جیسے۔ طَلَعَتْ/طَلَعَ الشَّمْسُ

🔹فاعل مؤنث حقیقی اور فعل، فاعل، کے درمیان اِلَّا کے علاوہ کے ذریعے سے فاصلہ ہو جیسے۔ زَارَ/زَارَتْ القَرْیَةَ زَيْنَبُ لیکن تأنیث بہتر ہے۔

🔹فاعل مؤنث کی ضمیر منفصل ہو جیسے۔ اِنَّمَا زَارَنِيْ / زَارَتْنِيْ هِيَ لیکن تذکیر بہتر ہے۔

🔹فاعل مؤنث لفظی ہو۔ اور فعل افعال مدح و ذم میں سے ہو جیسے۔ نعم /نعمت المجتهدة زينب لیکن تأنیث بہتر ہے۔

🔹فاعل مذکر جمع بالالف والتاء ہو جیسے۔ جَاءَ/جَاءَتْ الحَزِیْمَاتُ یہ جمع ہے حَزِیْمَةٌ کی۔ یہاں پر تذکیر بہتر ہے۔

🔹فاعل جمع مکسر، خواہ مذکر ہو یا مؤنث، ہو جیسے۔ حَضَرَ / حَضَرَتْ الفَوَاطِمُ، الاَوْلَادُ مذکر کے ساتھ تذکیر اور مؤنث کے ساتھ تأنیث بہتر ہے۔

🔹فاعل جمع سالم خواہ مذکر ہو یا مؤنث،کے ملحقات اُوْلُوْ، اُوْلَات، عِشْرُوْنَ، بَنُوْن، میں سے ہوں جیسے۔ جاء/جاءت البنون، جاء/جاءت اولات الاجتهاد

🔹فاعل اسم جمع ہو جیسے۔ جاء/جاءت القَوْمُ

🔹فاعل اسم جنس ہو جیسے۔ قَالَ/قَالَتْ،العرب [مُوْسُوْعَةُالنَّحْوِوالصَّرْفِ،ص:٤٨١]

ترکیب: نعم /نعمت المجتهدة زينب

١: نعم/نعمت فعل مدح، المجتهدة فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر خبر مقدم، زینب مبتداء مؤخر، مبتداء مؤخر، اپنی خبر مقدم، سے ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا۔

٢: یہاں پر نعم/نعمت فعل، المجتهدة فاعل، فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا۔ زینب خبر، مبتداء محذوف هي کی مبتداء محذوف اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔

[جب نحو آپ کو الجھا دے ٨٢]

3 Comments:

Unknown کہا...

ماشاء اللہ آپکی کوشش مرحبا اللہ مزید ہمت و حوصلہ عطا فرمائے

Nahw and sarf کہا...

جزاک اللہ خیرا کثیرا

Nahw and sarf کہا...

آمین