(ضمیر شان اور ضمیر غائب میں فرق)
ضمیر شان کا سابق میں کوئی مرجع نہیں ہوتا جب کہ ضمیر غائب کا مرجع ہونا ضروری ہے۔ خواہ وہ لفظا ہو یا تقدیرا۔ جیسے۔ قل ھو اللہ احد۔۔ اس مثال میں ھو ضمیر شان ہے جس کا مرجع سابق میں موجود نہیں ہے۔
جب کہ عمير رأی عزیز میں رأی کے ضمیر غائب پوشیدہ ہے اس کا مرجع عمير ہے، جو لفظامذکور ہے۔ اعدلاو ھو اقرب لاتقویٰ۔میں ھو کا مرجع عدل ہے کو کہ فعل امر کے ضمن میں موجود ہے۔
. ضمیر شان کا کوئی تابع نہیں آ سکتا جب کہ ضمیر غائب کا آ سکتا ہے۔ جیسے : رأيته هو. اس مثال میں ضمیر متصل کا تابع بطور تاکید موجود ہے، جب کہ قل هو هو الله أحد کہنا درست نہیں
. ضمیر شان کے بعد ایسے جملے کا ہونا ضروری ہے جو اس کی تفسیر بیان کرنے جیسے کہ سابقہ مثال میں، جب کہ ضمیر غائب میں ایسا ہوتاہی نہیں ۔
. ضمیر شان کی جگہ اسم ظاہر کا لانا ہرگز درست نہیں ، لہذا قل الله الله أحد نہیں کہا جاسکتا۔
جب کہ ضمیر غائب کی جگہ اسم طاہر لانا بالکل درست ہے، جیسے اعدلو العدل أقرب لاتقوی میں هوکی جگہ العدل اسم ظاہر لایا گیا ہے۔ جاء عبيد و رأی عبید میں
جاء، رأی میں پوشیدہ ضمیر کی جگہ اسم ظاہر لایا گیا ہے۔
. ضمیر شان کو حذف کر دیں تب بھی جملہ کامل ہوتا ہے جب کہ ضمیر غائب اگر حذف
کردیں تو جملہ ناقص ہو جائے گا جیسا کہ سابق مثالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ترکیب۔۔۔ قل ھو اللہ احد۔۔
قل فعل امر حاضر اس میں انت ضمیر پوشیدہ فاعل ھو ضمیر شان۔مبتداء اول۔ اللہ اسم جلالت مبتداء ثانی۔ احد خبر مبتداء ثانی اپنی خبر سے مل کر خبر۔مبتداء اول کی مبتداء اول اپنی خبر سے مل کر کملہ اسمیہ خبریہ ہو کر مقولہ۔مفعول بہ۔ فعل اپنے فاعل اورقولہ مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں