🖌️حروف کا بیان 🖌️
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
تعریف۔ ترکیب کلمات کے لۓ موضوع حروف کو حروف مبانی ۔یا حروف ھجاء کہتے ہیں۔ جیسے۔۔(ا۔ب۔ت۔وغیرہ)
اور معنی کےلۓ موضوع حروف کو۔ حروف معانی۔ کہتے ہیں۔
حروف معانی کی اقسام۔ حروف معانی کی کثیر الاستعمال قسمیں درج ذیل ہیں۔۔
1). حروف استقبال۔ یے دو ہیں۔ سین اور سوف۔ جیسے۔۔ (سیقول۔ سوف تعلمون ) ۔۔ سین اور سوف کبھی تاکید کے لۓ بھی آتے ہیں۔
2). حروف تاکید۔ یے بھی دو ہیں۔ نون تاکید۔ اور لام ابتدائیہ۔ نون تاکید صرف فعل پر آتا ہے۔ اور لام ابتدائیہ فعل اور اسم دونوں پر آتا ہے۔جیسے۔ (لَانْصُرَنَّ ، لَزَيدٌ عالمٌ )
3).حروف تفسیر۔ یے بھی دو ہیں۔ أیْ اور۔ أنَّ جیسے۔(رأیت
لیثا ای اسدا۔۔ انقطع رزقهُ أي ماتَ )
4). حروف تخصیص۔ یے چار ہیں۔ هلا. ألا. لولا.اور لوما۔ جیسے۔(ھلا ادّبْتہ ۔ لولا تتلوا القرآن۔ )
5). حروف مصدر۔ یے تین ہیں۔ ما ۔ أن۔ أنَّ۔ جیسے۔(اَحمدُ اللهَ عليٰ ما اَنعمَ.. يُمكِنُ أن تَفُوزَ۔۔)
6). حروف رَدع۔ یے صرف کلّاً ہے۔ جیسے کوئی کہے۔ فلان یَبغُضکَ اور اس کے جواب میں کہا جاۓ: کلاً (ہرگز نہیں) یے جملے کی تاکید کے لۓ بھی آتا ہے۔ جیسے (کلا سوف تعلمون)
7). حروف توقّع۔ یے صرف قد ہے۔ (قد رکب ) یےمضارع کے ساتھ اکثر تقلیل کا اور کبھی تحقیق کا معنی دیتا ہے۔ جیسے۔(إنّ الكذوبَ قد يصدقُ.)
8). حروف جواب۔ ہے چھ ہیں۔ نعم، بلیٰ اِی، جَیرِ، أجل، ارو اِنّ۔۔
نعم، اور بلیٰ، سوال کے جواب میں آتے ہیں۔۔۔
اِیْ،، قسم سے پہلے آتا پے۔ جیسے۔ (قل إي وَ ربّي إنهُ لَحَقٌّ)
جَيرِ، أجل اور إنَّ ، خبر کی تصدیق کے لۓ آتے ہیں۔ جیسے۔ (جاء زید کے جواب میں جیر، اجل، اور انّ، کہا جاۓ تو معنی ہوگا: جی ہاں زید آیا ہے۔
9). حروف تنبیہ۔ یے تین ہیں۔ ألا، أما، اور ھا، جیسے۔(ألا لا تفعل۔)
10). حروف زیادت۔ یے آٹھ ہیں۔ اِن، أن، ما، لا، مِن، کاف، باء، اور لام، ۔
11). حرف تعریف۔ یے الف لام ہے۔ جیسے۔ (الرجل، الحسن، )
-------------------------------------------------------------------
-------------------------------------------------------------------
حرف کی تعریف۔ حرف وہ کلمہ ہے جو اکیلا اپنا معنی ظاہر نہ کرے۔ جیسے من، الی، عن، وغیرہ۔
حرف کی علامت۔ اسم اور فعل کی کوئی علامت نہ ہونا حرف کی علامت ہے۔ جیسے۔ من، فی،
حروف عاملہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کی دو قسمیں ہیں۔ 1۔ اسماء میں عمل کرنے والے۔ 2۔ فعل مضارع میں عمل کرنے والے۔
(اسماء میں عمل کرنے والے حروف کی پانچ قسمیں ہیں۔)
1۔ حروف جارہ۔ 2۔ حروف مشبہ بالفعل۔ 3۔ ماولا المشبھتان بلیس۔ 4۔ لاۓ نفی جنس۔ 5۔ حروف نداء۔
(فعل مضارع میں عمل کرنےوالےحروف کی قسمیں دو ہیں۔)
1). وہ حروف جو فعل مضارع کو نصب دیتے ہیں۔
2). وہ حروف جو فعل مضارع کو نصب دیتے ہیں۔
حروف اصلیہ و زائدہ کا بیان۔۔۔۔۔۔۔
کسی کلمہ کے مادے کے حروف کو حروف اصلیہ اوران کے علاوہ دیگر حروف کوجو اس کلمہ میں ہوں حروف زائدہ کہتے ہیں۔جیسے لفظ”کِتَابٌ”میں ک، ت،اورب حروف اصلیہ اور الف زائدہ ہے۔
کسی کلمہ کے حرو ف اصلیہ و زائدہ کی پہچان کا طریقہ :
اس کی پہچان کے لیے سب سے پہلے اس کلمہ کاوزن معلوم کرنا ضروری ہے۔صرفیوں نے کلمے کا وزن کرنے کے لئے بطورِ میزان تین حروف کا انتخاب کیا ہے ف، ع اور ل، لہذا
ہر کلمے کے وزن میں ہمیشہ ف، ع اور ایک یا دو یا تین ل ضرور ہوں گے۔ وزن معلوم کرنے کے بعد جو حروف ف،ع اور ایک یا دو یا تین لام کی جگہ پر واقع ہوں گے وہ ”حروف اصلیہ”اور جواِن کے علاوہ ہوں گے وہ ”حروف زائدہ”کہلائیں گے۔ جیسے :ضَرَبَ بروزن فَعَلَ اور أَکْرَمَ بروزن أَفْعَلَ(اس مثال میں ہمزہ زائدہ ہے )
فائدہ:
(۱) ۔۔۔۔۔۔موزون میں جو حرف وزن کے فاء کے مقابلے میں آئے اُسے فاء کلمہ،جو عین کے مقابلے میں آئے اُسے عین کلمہ اور جو لام کے مقابلے میں آئے اُسے لام کلمہ کہاجاتا ہے ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔ حروف زائدہ دس ہیں جن کا مجموعہ ”سَأَلْتُمُوْنِیْہَا ”یا” اَلْیَوْمَ تَنْسَاہ،” ہے یعنی جوزائد حروف ہوں گے وہ ہمیشہ انہی حروف میں سے ہوں گے ۔
````````````````````````````````````
````````````````````````````````````
1).حروف نداء کی مکمل بحث۔👇👇
https://nahwandsarf2021.blogspot.com/2021/05/blog-post_2.html?m=1
2). اسماء افعال مکمل اصول قواعد 👇👇
https://nahwandsarf2021.blogspot.com/2021/05/blog-post_34.html
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں