تنوین کی اقسام
تنوین کی پانچ قسمیں ہیں:
🔹التَّنْوِیْنُ للتَّمَکُّنِ:
ھُوَ مَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْاِسْمَ مُتَمَکِّنٌ فِيْ مُقْتَضَی الْاِسْمِیَّۃِ أَي أِنَّہُ مُنْصَرِفٌ نَحْوُ زَیْدٌ وَرَجُلٌ
ترجمہ :
تنوین ِ تمکن وہ تنوین ہے جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ یہ اسم اسمیت کے تقاضے میں راسخ ہے یعنی منصرف ہے ۔ جیسے
رَجُلٌ
🔹التَّنْوِیْنُ للتَّنْکِیْرِ:
وَ ھُوَ مَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْاِسْمَ نَکِرَۃٌ نَحْوُصَہٍ أَيْ اُسْکُتْ سُکُوْتًا مَّا فِیْ وَقْتٍ مَّا
ترجمہ :
تنوین تنکیر وہ تنوین ہے جو کسی اسم کے نکرہ ہونے پر دلالت کرتی ہے ۔ جیسے صَہٍیعنی تم کسی وقت خاموش رہا کرو ۔
🔹التَّنْوِیْنُ للعِوَضِ:
ھُوَ مَا یَکُوْنُ عِوَضًا عَنِ الْمُضَافِ إِلَیْہِ نَحْوُ حِیْنَئِذٍ أَيْ حِیْنَ إِذْ کَانَ کَذَا
ترجمہ :
تنوین ِ عوض وہ تنوین ہے جو مضاف الیہ کے بدلے میں آتی ہے جیسے
حِیْنَئِذٍ
اصل میں حِیْنَ اِذْ کَانَ کَذَا تھا ۔
🔹التَّنْوِیْنُ لِلْمُقَابِلَةِ:
وَھُوَ التَّنْوِیْنُ الَّذِيْ فِيْ جَمْعِ الْمُؤَنَّثِ السَّالِمِ نَحْوُ مُسْلِمَاتٍ
ترجمہ :
تنوین مقابلہ وہ تنوین ہے جو جمع مؤنث سالم میں ہوتی ہے ۔ جیسے مُسْلِمَاتٌ
🔹التَّنْوِیْنُ لِلتَّرَنُّمِ:
وَھُوَ الَّذِيْ یَلْحَقُ آخِرَ الْأَبْیَاتِ وَالْمَصَارِیْعِ کَقَوْلِ الشَّاعِرِ شِعْرٌ
أَقِلِّی اللَّوْمَ عَاذِلُ وَالْعِتَابَنْ وَقُوْلِيْ إِنْ أَصَبْتُ لَقَدْ أَصَابَنْ
ترجمہ :
تنوین ترنم وہ ہے جو اشعار اور مصرعوں کے آخر میں (ترنم کے لئے )آتی ہے ۔ جیسے
أَقِلِّی اللَّوْمَ عَاذِلُ وَالْعِتَابَنْ وَقُوْلِيْ إِنْ أَصَبْتُ لَقَدْ أَصَابَنْ
(اے عاذلہ ! مجھ پر عتاب اور ملامت کم کر اور اگر میں درست کام کروں تو کہہ اس نے ٹھیک کیا)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں